پورٹ لیش میں منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام ہفتہ وار اسلامی تعلیم و تربیت کی کلاسز کا آغاز

0

پورٹ لیش آئرلینڈ(وسیم بٹ)منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام آئرلینڈ کے شہر پورٹ لیش میں ہفتہ وار بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کی کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے تمام بچے کلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قصیدہ بردہ شریف کے اشعار سے کرتے ہیں تمام بچوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

پہلا گروپ منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹیو ڈاکٹر محمد گلزار کی زیر نگرانی اسلامی تعلیمی نصاب ( اسلام فور کڈز ) کی کورس کا مطالعہ کرتے ہیں تو دوسرا گروپ اس پروجیکٹ کے آرگنائزر نعیم اقبال اور رانا احتشام بچوں کو صحت مند سپورٹس ایکٹیویٹی میں مشغول رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ مسز ڈاکٹر محمد گلزار اور مسز نعیم اقبال بچوں کو اسلامی آرٹ اینڈ کرافٹ کی ترغیب دیتی ہے جس میں اللہ پاک اور حضور نبی اکرمؐ اسم پاک اور قرآنی آیات شامل ہوتی ہے ۔ڈاکٹر محمد گلزار نے بتایا کہ بچے کلاس میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں اور بہت سارے سوالات پوچھتے ہیں جو اسلام اور اسلامی ہسٹری کے متعلق ہوتے ہیں جس پر مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے بچے اسلام کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔

جب کہ نعیم اقبال اور رانا احتشام نے بتایا کہ آج بچوں کی یہ چوتھی کلاس تھی جس پر بچوں اور والدین کی طرف سے بہت زیادہ حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں طلبہ باقاعدگی کے ساتھ کلاسیز اٹینڈ کر رہے ہیں اور بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، ہم انشاءاللہ بہت جلد ان کلاسز کا آغاز آئرلینڈ کے دیگر شہروں میں بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بچوں کی ذہنی اور جسمانی تربیت کے لیے مختلف تفریحی اور تاریخی مقامات کی سیر اور اس سال سمرکیمپ کا بندوبست بھی کریں گے ۔اس موقع پر والدین نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کافی خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم منہاج القرآن کا بہت زیادہ شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے یہ ایک اہم قدم اٹھا کر ہمارے بچوں میں دین اور اسلام کی آگاہی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ دور اور اس ماحول میں اگر ہم نے اپنے بچوں کے ایمان،اخلاق اور کردار کی حفاظت کرنی ہے تو ہمیں اپنے بچوں کو اس ماحول میں لانا ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!