لارڈز(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں لارڈز میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق یارکشائر کرکٹ کلب میں عظیم رفیق کے ساتھ ہونے والے نسل پرستی کے اسکینڈل کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مثبت ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام کیا ہے۔اس تقریب میں عظٰیم رفیق کی موجودگی کے علاوہ جارج ڈوبیل جیسی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جس نے اس تقریب کو چار چاند لگادیے۔
An absolute honour to be part of the first ECB Iftar @HomeOfCricket
— Azeem Rafiq (@AzeemRafiq30) April 21, 2022
Well done to @TameenaHussain & her team for all the hard work that went in to making it such a memorable occasion for everyone attending
Special to be able to share the evening with @GeorgeDobell1 ???? pic.twitter.com/tS7kVXnxlm
حاضرین نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو متحد کرنے اور بین الاقوامی سطح ہر ایک مثبت چہرہ دکھانے پر ان کی تعریف بھی کی۔
اسکائی اسپورٹس کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نکول پانڈے نے لارڈز کے میدان میں لانگ روم سے مغرب کی اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اسے خوبصورت لمحہ قرار دیا۔
لارڈز :انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام pic.twitter.com/VXfJdhFKbT
— tarkeen-e -watan (@ETarkeen) April 24, 2022
علاوہ ازیں افطار پارٹی میں انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مارگل نے بھی شرکت کی اور اس طرح کے اقدام کو خوب سراہا۔
Really enjoyable evening last night @HomeOfCricket hosting its first ever Iftar. Ramadan Kareem ??
— Eoin Morgan (@Eoin16) April 22, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ رات ہوم آف کرکٹ پر رمضان کریم کی پہلی افطاری کی میزبانی میں ایک خوشگوار شام گزری ہے‘‘۔
Delighted to be invited to the First ever iftar @ECB_cricket @HomeOfCricket tonight. Continuing to break barriers and pushing for more diversity and inclusion in our sport and in communities – well done to the team @TameenaHussain @sabah_hamed pic.twitter.com/2xOv3m44sR
— Ebba Qureshi (@EbbaQ) April 21, 2022
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کی اہلیہ کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات روایت سے ہٹ کر ہیں جو کھیلوں میں نئی جہت کا باعث بنتی ہیں۔تقریب میں دیگر کئی لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا۔