سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں پاکستانی سفیر عامر شوکت کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

0

عیدالفطر کا تہوار اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم سب کا پروردگار ایک ہے،عامر شوکت کا کمیونٹی سے خطاب

برن(نمائندہ خصوصی)سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے عیدالفطر کی خوشیاں پاکستانی کمیو نٹیکے ساتھ منانے کے لئے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر عید ملن ظہرانہ کا اہتمام کیا ، جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کی ۔

سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کا دلی مسکراہٹوں کے ساتھ استقبال کیا اور سب کو عید کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر سفیر پاکستان عامر شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار درحقیقت اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم سب کا پروردگار ایک ہے نسلی ، لسانی، علاقائی اور دیگر تفریقیں اسلام کے منافی ہیں۔

آپ سب نے دیار غیر میں رہتے ہوئے روزے رکھے عبادات کیں اور عید کا دن انعام وکرام کا دن ہے آج میں نے سوچا کہ عیدالفطر کا دن ساتھ منائیں آج مجھے اس بات پر خوشی اور فخر ہے کہ آپ سوئٹزرلینڈ میں رہتے ہوئے اپنی اسلامی اقدار اور کلچر کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں اور اپنے عمل وکردار سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ مہمانوں میں گھل مل گئے پاکستانی کمیو نٹی نے سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ کے اس اقدام کو سراہا کے کمیونٹی کو عید کے موقع پر اپنے گھر مدعو کیا،آخر میں مہمانوں کی خاطرتواضع پاکستانی لذیذ کھانوں سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!