ممتاز صحافی خالد حمید فاروقی کی برسلز میں تدفین، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سمیت دیگر کی شرکت

0

برسلز(نمائندہ خصوصی)ممتاز صحافی اور جیو نیوز کے یورپی یونین میں سینئر نمائندے خالد حمید فاروقی کی نماز جنازہ برسلز میں ادا کر دی گئی۔ جس میں یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن سجاد حیدر کریم، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیدر لینڈز اور دیگر ممالک سے ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں، دوستوں، مختلف این جی اوز اور سفارت خانہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ان کی نماز جنازہ مولانا قاری انصر نورانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ سے قبل ان کی اہلیہ اور ان کے یورپی دوستوں نے نماز جنازہ میں شریک افراد سے خطاب بھی کیا۔تدفین کے دوران خالد حمید فاروقی کے تمام دوست ان کی جدوجہد کے مختلف ادوار اور واقعات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔

بعد ازاں جنازے میں شریک ان کے خاندان کے افراد اور ان کے یورپی دوستوں نے ان کی قبر پر پھولوں کے پودے لگا کر ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ خالد حمید فاروقی کے انتقال پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی ترجمان، اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے اپنے تعزیتی پیغامات جاری کیے اور ان کے دوستوں اور ساتھیوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!