پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے وفد کا فیضان مدینہ کا خصوصی دورہ

0

مالمو (نمائندہ خصوصی) سویڈن کے سماجی ادارے پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے وفد نےزبیر حسین کی قیادت میں دعوتِ اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ کا خصوصی دورہ کیا،دورے کا مقصد دعوتِ اسلامی کے نیٹ ورک کو سویڈن بھر میں پھیلانے کے حوالے سے مرکز کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کا جائزہ لینا تھا۔

وفد میں زبیر حسین، محمد عبدالکریم، عثمان کلر، محمد ناصر اور محمد عرفان شامل تھے ، دعوتِ اسلامی کے ہیڈ آف پبلک ریلیشن و ایف جی آر ایف کے ڈائریکٹر سید عبدالرزاق نے وفد کو دعوتِ اسلامی کے تمام تر انفراسٹرکچر کی معلومات فراہم کیں۔

دعوتِ اسلامی سویڈن کے نگراں حاجی محمد ارشد نے اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے مالمو شہر میں قائم ہونے والے نئے مرکز سمیت سویڈن کے تمام بڑے شہروں میں ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

زبیر حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ، مدنی ٹی وی چینل، لائبریری، آن لائن اکیڈمی سے لے کر شبانہ روز کام کرنے والی کسٹمر سروس یقینی طور پر اپنی مثال آپ ہیں۔

زبیر حسین نے دعوتِ اسلامی کی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ ان کا ادارہ سویڈن سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں ادارے کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے میں نا صرف اہم کردار ادا کرے گا بلکہ مقامی یونیورسٹیوں میں بین المذاہب کانفرنسوں کا انعقاد کرے گا تاکہ اس جدید دور میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کی مدد سے دینِ اسلام کا پرچار اچھے انداز میں ہوسکے۔

معروف بزنس مین محمد عبدالکریم اور عثمان کلر نے کاروباری حلقوں میں دعوتِ اسلامی کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!