نیویارک(تارکین وطن نیوز)کراچی سے امریکہ جانے والے مسافر کے ہینڈ بیگ سے 8 ہزار امریکی ڈالرز غائب ہوگئے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امتیاز رفیق نامی امریکی نژاد پاکستانی نوجوان کو دوحہ پہنچ کر رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ائیر لائن سے ہیوسٹن جانے والے مسافر کے شولڈر بیگ میں رقم موجود تھی۔ واقعہ کی شکایت درج کرلی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسافر کا کراچی ایئرپورٹ پر بیگ صرف دو جگہ سرچنگ کیلئے شولڈر سے اتارا گیا، مسافر کو کراچی سے دوحہ پہنچنے پر بیگ کی چیکنگ میں ڈالرز غائب ہونے کا علم ہوا۔
ذرائع کے مطابق ڈالرز ممکنہ طور پر کراچی سے دوحہ کی پرواز کے دوران چوری کئے گئے۔فضائی میزبان نے پرائیویسی کے باعث سی سی ٹی وی کی عدم تنصیب کے باعث معذرت کا اظہار کیا اور مسافر کو پولیس کمپلینٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا۔