لندن:فلاحی تنظیم ہوپ فارہومینٹی کی جانب سےمستحق بچوں کیلئے ساحل سمندرکی سیرکااہتمام

0

سائوتھ لندن کے بیچ پر آنے والوں سینکڑوں بچوں اور فیملیز نے خوب لطف اٹھایا

ہمارا مقصد بچوں کو صحت مندانہ سہولیات فراہم کرنا ہے،آرگنائزر جنید علی

لندن(نمائندہ خصوصی)فلاحی تنظیم ہوپ فار ہومینٹی نے نیو ہم کونسل کے تعاون سے مستحق بچوں کیلئے ساحل سمندر کی سیر کا اہتمام کیا۔

سائوتھ لندن کے بیچ پر آنے والوں سینکڑوں بچوں اور فیملیز نے خوب لطف اٹھایا

تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم ہوپ فار ہومینٹی نے نیوہم کونسل کے مستحق بچوں کو برطانیہ کے خوبصورت بیچ کی سیر کرائی سائوتھ لندن کے بیچ پر آنے والوں سینکڑوں بچوں نے خوب موج مستیاں کیں۔

اس موقع پر آرگنائزرجنیدعلی کا کہنا تھاکہ مستحق بچوں کا خیال رکھنا ہماری ترجیح ہے، آج کے دورے کا مقصد بھی یہی تھا،ہمارا مقصد بچوں کو صحت مندانہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

دورے میں شامل مختلف کمیونٹی کے بچوں نے سمندر میں ڈبکیاں لگانے کے ساتھ ساتھ ساحل سمندر کی سیر بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ اچھے موسم میں اچھے ٹرپ نے دن کو یادگار بنا دیا ہے۔

ٹرپ میں آئی ایک پاکستانی ماں کا کہنا تھا کہ بیچ پر اتنی دور پہلے بچے نہیں آئے تھے لیکن آج فرسٹ ٹائم آئے ہیں بچے انجوائے کر رہے ہیں، ہوپ فار ہومینٹی کی جانب سے ہمیں جو سہولت ملی ہے ہم نے اس کا فائدہ اٹھایا ہے۔

ساحل سمندر پر بچوں کے ساتھ ان کی فیملیز بھی آئیں جنہوں نے آرگنائزر جنید علی اور نیوہم کونسل کی کاوش کو سراہا۔

جنید علی کے مطابق170سے زائد بچوں اور انکی فیملیز نے اس ٹرپ میں شرکت کی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے تفریحی دورے جاری رکھے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!