سعودی عرب کے قومی دن کا نعرہ’’سعودی عرب ہمارا گھر‘‘

0

آج 23 ستمبر 2022 کو سعودی عرب کے عوام بھر پور انداز میں اپنے عزیز وطن کا قومی دن منارہے ہیں انکے ہمراہ وہ لاکھوں غیر ملکی بھی جو یہاں سعودی عرب کی معیشت میں محنت کرکے اپنے اہل خانہ کیلئے روزگار پر ہیں وہ سعودی عوام کے شانہ بشانہ ہیں،اور سعودی عوام کے ہمراہ سعودی قیادت کی بے پناہ ترقی اور صلاحیتوں کی داد دے رہے ہیں اس سال سعودی آج سعودی عرب کا 92 واں قومی دن ہے اس سال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت کے زیر انتظام چلنے والے فورم ”سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ا س دن کا نعرہ’سعودی عرب ہمارا گھر‘تجویز کیا ہے‘‘ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق، یہ تھیم ’’مخلص اور گہرے مفہوم کی عکاسی کرتا ہے اور سعودیوں کے ضمیر کو چھوتا ہے جو سعودی ماضی اور حال کے حصے کی نمائندگی کرنے والے بہت سے مقبول گانوں اور نظموں میں مملکت کو ’’دار (گھر)‘‘ کے طور پر بیان کرتے ہیں۔‘‘

قومی دن سعودی ویژن 2030 کے منصوبوں کے گرد بھی منایا جا یا رہا ہے ریاض میں شہر کے مرکزی بلیوارڈز سے ہوتے ہوئے اچانک پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں سڑکوں پر سعودی پرچم لگے ہوتے ہیں اور لوگوں کے ہجوم اپنے ہارن بجاتے، جھنڈے لہراتے، موسیقی بجاتے، جشن مناتے اور سڑکوں پر رقص کرتے۔ یقینی بنائیں کہ سبز رنگ کا لباس پہنیں، اور اگر آپ کاروں کی پریڈ میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو وہاں کئی گھنٹوں تک رہنے کی توقع کریں! تہوار زیادہ تر شام کے اوائل میں غروب آفتاب سے پہلے شروع ہوتے ہیں۔سعودی عوام کی ان خوشیوں میں یہاں تارکین وطن بھی اپنے بھائیوں کے ہمراہ نہائت جوش خروش کے ساتھ سعودی عرب کی ولولہ انگیز قیادت کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں اس ملک سے انکے اہل خانہ کیلئے روزگار کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدائت کے مطابق سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سعودی عرب کے اس اہم دن پر رنگا رنگ پروگرام مرتب کرچکی ہے۔ ہر سال دارالحکومت کے مختلف مقامات سے آتش بازی کی جارہی ہے۔ ریاض ملک کے سب سے غیر معمولی آتش بازی کا گھر ہے جو کہیں سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ لیزر/لائٹ شوز عموماً رات کو ریاض کے آتش بازی کے شوز کے ساتھ ہوتے ہیں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو سعودی قومی دن کی تقریبات کے لیے ایک پروگرام شروع کیا جو نو دن تک جاری رہے گا۔یہ تقریبات ستمبر 18-26 کے درمیان ہوں گی اور اس میں ہوائی، کشتی، اور فوجی شوز، آتش بازی کے ڈسپلے، میوزک کنسرٹس، تہوار، اور سرک ڈو سولیل پرفارمنس شامل ہیں۔رائل سعودی ایئر فورس 14 شہروں میں F-15s، Tornado، Typhoon اور F-15C طیاروں کے ساتھ دس دنوں تک ایئر شوز کرے گی۔رائل سعودی نیوی ایک قومی پریڈ میں حصہ لے گی جس میں فوجی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شامل ہوں گی اور کشتیوں کا شو بھی پیش کیا جائے گا۔ کیولری اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ایئر شو بھی ہوں گے۔وزارت داخلہ کا ملٹری بینڈ لائیو میوزیکل پرفارمنس پیش کرے گا اور ہر عمر کے لیے تفریحی سوئٹ ہوں گے۔رائل گارڈ کی طرف سے کلاسک کار اور گھوڑوں کی پریڈ ریاض اور جدہ میں ہو گی۔21 سے 24 ستمبر کے درمیان چار دنوں کے دوران ریاض کی شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں شو بھی کریں گے۔سعودی عرب کے 13 علاقے عوامی پارکوں میں مملکت کی تاریخ اور قومی ورثہ کو منانے والے تہواروں کی میزبانی کریں گے، اور لوگ ملک بھر کے 18 اہم شہروں میں آتش بازی کی نمائش میں شرکت کر سکیں گے۔

برادرملک سعودی عرب کے قومی دن پرقونصل جنرل جدہ خالد مجید کا پیغام مبارکباد

عظیم برادر ملک سعودی عرب کے قومی دن کے پر مسرت موقع پر میں پاکستانی قیادت، پاکستانی عوام سعودی عرب میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی، اور اپنی جانب سے سعودی قیادت اور برادر سعودی عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

یقیناً سعودی عرب نے اپنے قیام سے لے کر آج تک اپنے ہر شعبہ ہائے زندگی میں بے مثال ترقی کی ہے۔

حرمین شریفین کی سرزمین ہونے کے ناطے سعودی عرب کا تمام مسلم امہ اور بالخصوص پاکستانیوں کی نظر میں ایک نہایت اہم مقام ہے اور مجھے خوشی ہے کے سعودی قیادت اور سعودی عوام نے اپنے اس اہم کردار کو نہایت خوش اسلوبی سے نبھایا ہے۔ پاک سعودی دوطرفہ تعلقات گہرے، مشترکہ، تاریخی اور مذہبی رشتوں سے سینچے ہوئے ہیں۔ان تعلقات کو بڑھانے میں دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام نے یکساں کردار ادا کیا ہے اور یہ تمام شعبہ ہائے زندگی پر محیط ہیں۔ ان تعلقات کو وسعت دینے میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ ایک سچے دوست اور پاکستانی کی حیثیت سے ہم تمام پاکستانی سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو نہایت محبت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ہم سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہاں میں اس بات کا ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ سعودی حکومت کا وژن 2030 ایک عظیم منصوبہ ہے جو سعودی عرب کی معاشی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ میں سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ ان کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے تارکین وطن، بالخصوص پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں۔ پاک سعودی دوستی زندہ باد!

پاکستان اور سعودی عرب کے قومی دن کی مشترکہ شاندار تقریب

پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ایام منانے کے لیے جدہ میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے سعودی عربین سوسائٹی آف آرٹ اینڈ کلچر میں ایک ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا۔اس ثقافتی تقریب کا انعقاد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی بھرپور ثقافت اور ورثے کی نمائش کے لیے کیا گیا تھا۔ تقریب ایک شاندار کامیابی تھی، اس موقع پر اعلیٰ سطح کے سفارتکار، معروف پاکستانی اور سعودی کاروباری شخصیات، پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کے ارکان موجود تھے۔تقریب کے آغاز میں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مہمان خصوصی، سعودی عربین سوسائٹی آف آرٹ اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر جنرل محمد الصبیح نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط رشتے کی تعریف کی اور لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کے نمائندے کے طور پر؛ میں یقین دلاتا ہوں کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور اس بحران سے نکلنے کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گا۔قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں سفارت کاری میں فن اور ثقافت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مملکت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہر سطح پر بہترین تعلقات اور تعاون موجود ہے۔

بانی پاکستان محمد علی جناح کی برسی کی تقریب

دنیا بھر میں سفارت خانے، قونصل خانے اور کمیونٹی بھر پور انداز میں صرف انہیں تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں جسکی رپورٹ وزارت خانہ پاکستان بھیجنے پر انہیں شاباشی مل جائے سیاسی جماعتوں کے گروہ بھی کبھی بانی پاکستان کی نہ ہی یوم پیدائش اور نہ رحلت کا دن مناتے ہیں اپنے من پسند موجودہ سیاست دانوں کی تقاریب منانے مین پیش پیش ہوتے ہیں، اب چونکہ بانی پاکستان قائد اعظم نہ کسی کی ترقی کراسکتے ہیں اور نہ تنزلی اسلئے انکی تقاریب کا اہتمام کرنا ادبی تنظیموں کا کام رہ گیا ہے، جو قومیں اپنے بانی، اکابرین، کو بھول جائیں زمانہ انہیں بھلا دیتا ہے سعودی عرب میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 74 برسی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا سعودی دارالحکومت ریاض میں حلقہ فکروفن کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں تنظیم کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رکھی اور پھر ایک عظیم جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ابھارا تقریب کے مھمانِ خصوصی نامور مؤرخ آرکیٹیکٹ نسیم احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم لیڈر تھے جنھوں نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدکیا اور انہیں وہ جذبہ دیا جسکی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا آج بھی قائداعظم کے اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو بہتر راستے پر گامزن کیا جاسکتا ہے تقریب سے محمد اصغر چشتی، شیخ سعید احمد، ڈاکٹر طارق عزیز، وقار نسیم وامق،عدنان اقبال بٹ، مخدوم امین تاجر، قاضی اسحاق میمن، پروفیسر زید مرتضیٰ ملک سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!