سعودی عرب سے پی پی پی خواتین ونگ گلف کی جنرل سیکرٹری فرح احسن عباسی کے اعزاز میں عشائیہ

0

عشائیہ کا اہتمام عائشہ منیر ہانس سینئر نائب صدر پی پی پی خواتین ونگ گلف نے کیا

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین کی خصوصی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) سعودی عرب سے پی پی پی خواتین ونگ گلف کی جنرل سیکرٹری فرح احسن عباسی گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے دورہ پر تشریف لائیں تو دبئی آمد پر عائشہ منیر ہانس سینئر نائب صدر پی پی پی خواتین ونگ گلف نے ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیہ میں نجمہ گیلانی سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی خواتین ونگ گلف ، طاہرہ مغل نائب صدر خواتین ونگ گلف ، مومی گل ملک نائب صدر خواتین ونگ گلف ، جمیلہ اختر ڈپٹی سیکرٹری پبلک ریلیشن پی پی پی گلف ، شازیہ کنول، روما بٹ، صائمہ خان مسز نورین اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہانس اور دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے، دبئی آمد پر مہمان فرح احسن عباسی کا پھولوں سے استقبال کیا گیا اور انہیں دبئی آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔

اس موقع پر مختلف النوع پارٹی امور اورپاکستان میں چل رہی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!