سعودی عرب:حبیب بنک لمیٹڈ کی جانب سے پاکستانی لیبر کیمپس میں تفریحی ایونٹس کا انعقاد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں حبیب بنک لمیٹڈ کی جانب سے پاکستانی لیبر کیمپس میں تفریحی ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں ورکرز نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور بیش قیمت انعامات حاصل کیے جبکہ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر محمد عرفان اور عمران نذیر بھی خصوصی طور پر تقریبات میں شریک ہوئے۔

السیف اور الفنار کیمپس میں سجنے والے تفریحی ایونٹس میں حبیب بنک لمیٹڈ کی جانب سے ورکرز کو ترسیلات زر بھیجنے کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کی تلقین کی گئی اور کہا گیا کہ ہونڈی غیر قانونی ذریعہ ہے ہونڈی سے انکار پاکستان سے پیار ہے اس لئے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں ورکرز سعودی عرب سے اپنی ترسیلات زر قانونی طریقہ کار سے بھیجیں جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور پاکستان ترقی کرے گا۔

اس موقعہ پر محمد عرفان اور عمران نذیر نے بھی پاکستانی ورکرز کے کردار کوسراہا کہ اپنے وطن سے دور لاکھوں پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک سے دور رہ کر ملک وقوم کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے اور پاکستان کو مشکلات سےنکالا ہے۔

اب بھی زیادہ سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان بھیج کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالیں اور ہونڈی سے انکار کرکے پاکستان سے پیار کا ثبوت دیں اور اپنے پیاروں کو حبیب بنک کے ذریعے رقوم بھیج کر ان کی خوشیوں کو دوبالا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!