مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

0

جدہ(خالد نواز چیمہ)مریم نواز اہلخانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ جدہ پہنچیں تو حسین نوازسمیت نوازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری حنیف خان اور مسلم لیگ ن سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور اعوان سمیت دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔

مریم نواز کی دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، شوہر محمد صفدر، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان، چوہدری منیر، راحیل منیر، شیخ آصف اور مرزا جاوید بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن سے میاں نوازشریف کی سعودی عرب آمد تک مریم نواز جدہ میں قیام کریں گی اور میاں نوازشریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے اور سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شریف خاندان رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزارے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجود ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!