ایتھنز،6ستمبریوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان کے زیراہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد

0

ایتھنز (رپورٹ:انصر اقبال بسراء) یونان میں وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یونان کے زیراہتمام ایتھنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایتھنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 6ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونان کی صحافی برادری کے علاوہ مذہبی اور پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے ساتھ کیا گیا پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر میاں صفدر جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن 1965ءکی جنگ میں افواجِ پاکستان کی جرات، قربانیوں اور بہادری کی یاد میں منایا جاتا ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ وطنِ عزیز کیلئے آج بھی کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گا۔

سینئر صحافی اور یورپی ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل کے سیکرٹری انفارمیشن خالد مغل نے کہا6ستمبر صرف یومِ دفاع ہی نہیں بلکہ یومِ شہدا بھی ہے ۔ ہمارے آج کیلئے جن لوگوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے انہیں ہم خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ، ہم کسی طور بھی انہیں بھلا نہیں سکتے اور آج بھی ہمیں دشمن پاکستانی افواج سے دس قدم آگے پائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظفر ساہی مرزا رفاقت حسین، ابراہیم فیض، مرزا رفیق جہلمی نے کہا کہ آج کا دن دنیا کو پیغام دینے کیلئے سنہرے حروف کے ساتھ لکھا جا چکا ہے کہ ہم سے کئی گنا بڑا دشمن جس نے رات کے اندھیرے میں بزدلی کے ساتھ بغیر کسی اطلاع کے ہم پر حملہ کیا، مگر ہماری بہادر غیور قوم نے دشمن کے عزائم کو مٹی میں روندھ دیا اور افواجِ پاکستان نے بہادری کے ساتھ دشمن پر فتح حاصل کی ،1965کی جنگ دنیا میں سب سے بڑی ٹینکوں کی ہونے والی جنگ ہے اور میں ان مائو ں کے لعل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے منٹوں میں دشمن کو ایسا سبق سیکھایا جس سے آج تک وہ سنبھل نہ سکا اور رہتی دنیا تک اس سبق کو نہیں بھولے گا۔

شرکا نے1965کی جنگ کے غازی ایم ایم عالم کو بھی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کرتے ہوئے انہیں بہترین خراِجِ تحسین پیش کیا اور ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

باقر چغتائی اور ابراہیم فیض نے ربیع الاول کی مناسبت سے آقا دو جہاں ﷺ کی عقیدتوں کے گل نچھاور کئے اور یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے قومی ملی نغمے بھی پیش کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!