پاکستانی عازمین حج کیلئے ہوٹلوں میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ڈائریکٹر جنرل حج

0

مکہ مکرمہ(خالدنواز چیمہ)پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ کی پاکستانی صحافیوں خالدنواز چیمہ، جاوید راھو سے ملاقات۔

میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوھاب سومرو کا کہنا تھا عہدہ سنبھالنے کے بعد میری پاکستانی صحافیوں سے پہلی ملاقات ہے، ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کے لئے ہوٹلوں میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور کھانے کے علاوہ مقدس مقامات تک رسائی کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کی جا رہی ہے۔

جبکہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں قائم حج مشن میں ہسپتال قائم کیے گئے ہیں جن میں24گھنٹے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دستیاب ہے، اسکے علاوہ ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو کا کہنا ہے کہ ایام حج میں مشاعرے مقدسہ میں عازمین حج کو منی،عرفات اور مزدلفہ تک رسائی کے لئے بروقت ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی ۔

منی میں خیموں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی عازمین کو بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں اور پاکستانی عازمین آسانی کے ساتھ فریضہ حج ادا کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!