عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے آشٹن کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت امجد حسین نقشبندی اور انکے فرزند عدنان حسین کی جانب سے روحانی محفل کا انعقاد

0

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت کی مناسبت سے آشٹن کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت امجد حسین نقشبندی اور انکے فرزند عدنان حسین نے اپنی رہائش گاہ پر ایمان افروز اور روحانی محفل کا انعقاد کیا ۔

محفل میں ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ بین الاقوامی مفسر السلام و سفیر امن حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کی نقابت حاجی ظفر اقبال نقشبندی نے کی ۔ آقائے کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول بابائے محفل حاجی شبیر راٹھور، خلیفہ حاجی محمد اشفاق وارثی مدنی ، خلیفہ حاجی عبد القیوم مدنی ، ڈاکٹر شہباز حسین مدنی ، شہباز حسن قادری نے پیش کیے۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے آقائے کائنات کی ولادت باسعادت بارے کہا کہ وہ دنیا کی حسین ترین شخصیت تھے، اللّٰہ تعالیٰ نے آپؐ کو ایسے پیدا کیا جیسے وہ چاہتے میلاد النبیؐ منانے کو شرک کہنے والو سنو اگر شرک ہو تو آقائے کائنات نے جیسا چاہا ویسے پیدا کیا تو کیا آپؐ کی ولادت باسعادت کی خوشی منانا کیسے شرک ہے ۔ انکا کہنا تھا آپ صلعم سے پہلے کسی نبی نے یہ نہیں کہا کہ میں اللّٰہ کا حبیب ہوں صرف آقائے کائنات نے کہا میں اللّٰہ کا حبیب ہوں ۔

آقائے کائنات نے اللّٰہ تعالیٰ نے انکو جو مرتبہ عطا کیا کبھی اس پر فخر نہیں کیا ۔ نبی کی صفت بیان کرنا کیا شرک ہے نہیں نبی کریم ؐنے خود اپنی صفت بیان کرتے صحابہ کرام کے ساتھ بیٹھ کر سنی۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے آپؐ کی دنیا میں آمد سے پہلے چرند پرند ان پر درود شریف بھیجتے تھے ۔ آقائے کائنات کی پیدائش سے پہلے ہی حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا کو حضرت آدم سے لیکر دیگر پیغمبروں نے پیغام دیا کہ آپ خاتم النبیین اور رحمت العالمین کی ماں بننے والی ہو اس ماں کی شان کیا ہو گی جسکو تمام انبیاء کرام نے آکر بشارت دی ۔

آقائے کائنات انسانیت کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے ۔ آقائے کائنات کی ولادت باسعادت کے وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام تین جھنڈے لیکر آئے ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ جو نبی کے آنے کی خوشی کرتا ہے اللّٰہ تعالٰی اس پر اپنا نور بھیجتا ہے ۔

اللّٰہ تعالیٰ نے آقائے کائنات کی پیدائش پر حضرت جبرائیل کو حکم دیا کے سات آسمانوں پر روشنی کروائی اور جب آپؐ شب معراج پر تشریف لے گئے تو حضرت جبرائیل سے اس روشنی بارے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ روشنی اللہ تعالیٰ نے آپ صلعم کی پیدائش پر روشن کی جو تاقیامت روشن رہے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!