اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ہمارے مسائل، انکا حل دینگے:میاں محمد نواز شریف

0

قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے سعودی عرب مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی ملاقات

جدہ(خالدنواز چیمہ)قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں مہر عبدالخالق لک، جنرل سیکرٹری جدہ سینئر راہنماء عرفان الحسن ،سدرہ ڈپٹی سوشل میڈیا ہیڈ ذوہیب شہزاد کھوکھر،سیف منظور ملک او ر مولوی عبدالشکور بھی شامل تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ا وورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں انکا حل دیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بدحال معیشت کو دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کررہے ہیں ، انشاءاللہ جلد پاکستان دوبارہ ترقی کے اس سفر کا آغاز کرے گا جو سازش کے تحت 2018 میں ختم کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!