جدہ میں معروف کاروباری شخصیت چوہدری اکرم فیض کی جانب سے سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

0

جدہ(خالدنواز چیمہ)سعودی عرب کے شہر جدہ میں معروف کاروباری شخصیت چوہدری اکرم فیض کی جانب سے سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے

چوہدری فیض اکرم کی جانب سے جدہ میں دئیے گئے عشائیے میں سابقہ ایم این اے بورے والا سینئر سیاست دان چوہدری نذیر جٹ،مبشر افضل چیمہ ،میاں الطاف حسین، رانا رضوان سمیت دیگر موجود تھے ۔

اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی مستحکم سیاسی حالات سے جڑے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان میں جلد از جلد الیکشن ہوں تاکہ وفاق اور صوبائی اسمبلیوں میں منتخب عوامی حکومتیں ملکی معاملات کو لیکر آگے بڑھیں اور ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!