بیجنگ (ویب ڈیسک) ہانگ چو ایشین گیمز کے افتتاح سے پہلےسی پی سی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے ایک بار پھر صوبہ زے جیانگ کا معائنہ کیا۔ اکتوبر 2002ء میں شی جن پھنگ کو زے جیانگ کی صوبائی پارٹی کمیٹی میں ڈپٹی سیکریٹری اور قائم مقام گورنر کے طور پر مقرر کیا گیاتھا۔
اس کے بعد انہوں نےصوبہ زے جیانگ میں 6 سال تک کام کیا۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کئی بار زے جیانگ کا دورہ کیا ہے اور اہم ہدایات بھی دی ہیں ۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں ایک پیش رو صوبے کے طور پر ، 2003کے اوائل میں ، زے جیانگ نے "ڈیجیٹل زے جیانگ” کی تجویز پیش کی۔ جون 2003 میں ، زے جیانگ صوبائی پارٹی کمیٹی کے اس وقت کے سیکریٹری شی جن پنگ نے "ہزار مثالی گاؤں کی تعمیر اور دس ہزار گاؤں کی اصلاح” کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا ، جس کا آغاز دیہی رہائشی ماحول میں بہتری سے ہوا اور دیہی پیداوار ، رہن سہن اور حیاتیاتی ماحول اور کسانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بہت کوششیں کی گئیں۔
گزشتہ 20 سالوں میں اس منصوبے کی وجہ سے لی زو گاؤں سمیت صوبہ زے جیانگ کے دیہی علاقوں میں نما یاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔