جہادی عبدسلام نے فٹبال میچ سے قبل سویڈن کی ٹی شرٹ پہنے شائقین پر دھاوا بول دیا
اسٹاک ہوم(رپورٹ :زبیر حسین)یورپی دارالحکومت برسلز میں سویڈش شہریوں پر حملہ، جہادی عبدسلام نے فٹبال میچ سے قبل سویڈن کی ٹی شرٹ پہنے شائقین پر دھاوا بول دیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 سویڈش شہری جاں بحق، حملہ آو ر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس نے خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کےلئے یہ حملہ کیا،مذکورہ واقع نے یورپ بھر میں سنسنی پھیلا دی۔
یورو کپ 2024 کا کواٹر فائنل بیلجئیم کے دارلحکومت برسلز میں سویڈن اور بیلجئیم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا تھا، سویڈن ٹیم کے سپورٹرز پر فائرنگ کے بعد خبریں منظر عام پر آنا شروع ہوئیں کہ ایک اورنج لباس میں ملبوس باریش شخص نے سویڈن کے سپورٹرز پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سویڈش شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
برسلز حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے حملے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس کا تعلق ایک اسلامی جہادی تنظیم سے ہے اور اس نے یہ حملہ مذہب اسلام اور خدا کی خوشنودی کے لئے کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص نے ٹیکسی سے اترنے والے تین ایسے افراد پر حملہ کیا جنہوں نے سویڈن کی ٹیم کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی ، مذکورہ شخص45 سالہ عبدسلام تیونس کا شہری ہے جس نے سال 2019 میں بیلجئیم میں سیاسی پناہ کی درخواست دی جو کہ منظور نہ ہوسکی اور وہ ایک عرصے تک روپوش رہا۔
واقعے کے بعد بیلجئیم کے وزیر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حملہ آور کا ٹارگٹ سویڈش شہری تھے۔سویڈن میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قرآن سوزی کے واقعات کی بنا پر سویڈن کے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔