بارسلونا (کاشف شہزاد) پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیر اہتمام قرطبہ ریسٹورنٹ پورٹ فورم بارسلونا پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خاص طور پر چوہدری محمد الیاس سابق امیدوار قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حال حلقہ این اے 62 اور چوہدری ساجد یوسف چھنی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 30 نے شرکت کی۔
اس موقع پر ہال میں پارٹی عہدیداران،ممبران،کارکنان خواتین و بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی،ہال میں شرکا کا جذبہ دیدنی تھا جہاں وقفے وقفے سے چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد ابراہیم نے حاصل کی تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت قمر بٹ جاتریہ نے حاصل کی، اس کے بعد ہال میں موجود شرکا ء نے کھڑے ہو کر اپنے قائد کی صحت و تندرستی، لمبی عمر اور ان تمام پارٹی راہنما ئو ں و کارکنان جو اس وقت جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ان کی استقامت کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی ۔
دعا سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف اسپین سید ذوالقرنین شاہ نے کروائی،تقریب میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے،تقریب کا آغاز سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہو ئے مہانوں اور شرکا تقریب کا شکریہ ادا کیا۔
مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم چیئرمین پی ٹی آئی کی بہادری اور استقامت کی قائل ہے اور آج قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو چکی ہے، ہمارے قائد نے پاکستانی قوم کو وہ شعور دے دیا ہے جو اگلی نسلوں تک منتقل ہو چکا ہے،ہمارا قائد آج کسی شخصیت کا نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام بن چکا ہے جس کو ختم کرنا ناممکنات میں سے ہے ۔
مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے قائد کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور آنے والے الیکشن میں یہ اہم کردار ادا کریں گے۔
مقررین میں چوہدری محمد الیاس سابق امیدوار قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے62،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 30 چوہدری ساجد یوسف چھنی،سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین چوہدری محمد امین مکوال،صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی،سابق صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شہباز ملک،سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی،نائب صدر پی ٹی آئی اسپین چوہدری قاسم رفیق جھکڑ ،سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین چوہدری سلطان رانجھا، سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین سید فریاد حسین شاہ، سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین سید فخر عباس شاہ،ڈائریکٹر ایم بی ڈرائیونگ اسکول راجہ مظہر حسین،راہنما پی ٹی آئی اسپین سہیل گوندل اور دیگر شامل تھے۔
شرکا تقریب اور مہانوں کے اعزاز میں عشائیہ چوہدری محمد امین مکوال کی طرف سے دیا گیا جنہوں نے آخر میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے شرکا تقریب اور پاکستان تحریک انصاف اسپین کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔