میاں محمد نواز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے سیکرٹری جنرل مہرعبدالخالق کی ملاقات

0

جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے سیکرٹری جنرل معروف کاروباری سیاسی وسماجی شخصیت مہرعبدالخالق لک کی شریف پیلس جاتی امراء لاھور میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں میاں نواز شریف نے پارٹی کے لئے بے لوث خدمات پر مہر عبدالخالق لک کو خراج تحسین پیش کیا۔ وطن واپسی کے سفر میں سعودی عرب ، دوبئی اور پھر اسلام آباد، لاھور تک ھر لمحہ انکے ساتھ ساتھ رھنے کا نواز شریف نے بالخصوص ذکر کیا ۔

میاں محمد نواز شریف نے سرگودھا کی تنظیمی صورتحال اور آئندہ الیکشن میں پارٹی معاملات کے بارے میں بھی مہر عبدالخالق لک کو ذمہ داری تفویض کی ۔

یاد رھے کہ مہرعبدالخالق اس سے پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی مالیاتی کمیٹی کے ممبرھیں ۔

مہرعبدالخالق لک نے میاں نواز شریف سے درخواست کی کہ اگر مسلم لیگ ن کو آئندہ حکومت کا موقع ملے تو پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے لئے قانون سازی کی جائے ۔

بعد ازاں میاں محمد نواز شریف نے مہرعبدالخالق لک کے اعزاز میں شریف پیلس جاتی امراء میں پرتکلف ظہرانہ پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!