جغرافیائی سیاسی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ نےگونگ چو میں جاری 2023 "انڈرسٹینڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت عالمی اقتصادی بحالی سست روی کا شکار ہے اور جغرافیائی سیاسی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں۔

انسانیت ایک بار پھر تاریخ کے دوراہے پر کھڑی ہے، ہمیں مختلف عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے، مشترکہ عالمی ترقی کو فروغ دینے اور تمام بنی نوع انسان کی خوشحالی کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین کو سمجھنے کی کلید چینی طرز کی جدیدیت کو سمجھنا ہے۔ آج چین چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر کر رہا ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے۔چین کے مستقبل اور قسمت کا بنی نوع انسان کے مستقبل اورقسمت سے گہرا تعلق ہے۔ ہم اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر اصرار کرتے ہیں، مارکیٹ پر مبنی، قانونی اور بین الاقوامی کاروباری ماحول کی تشکیل جاری رکھتے ہیں۔

ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مفادات کی ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے غیرمتزلزل طور پر پرعزم ہیں، اور چین کی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کے لیے نئے محرکات اور نئے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ چین پرامن ترقی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ خوشحالی کی حامل عالمی جدیدیت کے حصول کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمان چین اور دنیا کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!