صدرمسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد اور سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر کی دیگر اراکین کے ہمراہ میاں نوازشریف سے ملاقات

0

ریاض (وقار نسیم وامق) مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے دیگر اراکین کے ہمراہ جاتی عمرہ میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر دیگر اراکین نے جاتی عمرہ میں پارٹی قائد میاں نوازشریف سے خصوصی ملاقات کی جس میں میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جب بھی برسرِ اقتدار آئی اس نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا آئندہ الیکشن میں دوبارہ حکومت میں آکر جہاں ملکی مسائل کو حل کیا جائے گا وہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں اور میاں نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!