چینی صدر نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایکزیگٹو جان لی کی ورک رپورٹ سنی

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کے روز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی جو بیجنگ کے دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال اور ہانگ کانگ کے حکومتی امور کے بارے میں جان لی سے ایک ورک رپورٹ سنی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال  چیف ایگزیکٹو جان لی نے  ہانگ کانگ حکومت کو ذمہ داری لینے، بہتر کام کرنے، قومی سلامتی کی مضبوط حفاظت کرنے، ہانگ کانگ ڈسٹرکٹ کونسل کے نظام کو از سر نو تشکیل دینے، علاقائی کونسل کے انتخابات کو کامیابی سے مکمل کرنے، ہانگ کانگ کو وبا سے باہر نکالنے اور مجموعی بحالی کا آغاز کرنے، ہانگ کانگ کی منفرد حیثیت اور فوائد کو برقرار رکھنے، ترقی کی رفتار میں مسلسل اضافہ کرنے، لوگوں کے فوری اور پریشان کن مسائل کو حل کرنے ، افراتفری سے نظم و ضبط کی طرف عمومی رجحان کو مستحکم کرنے اور ہانگ کانگ کو حکمرانی اور خوشحالی کی طرف بڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ 

شی جن پھنگ نے کہا کہ مرکزی حکومت چیف ایگزیکٹو جان لی اور  ہانگ کانگ حکومت کے امور کی مکمل تصدیق کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا "ایک ملک، دو نظام” کا اصول تبدیل نہیں ہوگا اور  "ہانگ کانگ کے باشندوں کے پاس ہانگ کانگ کے انتظام کے اصول پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا ، تاکہ ہانگ کانگ مزید ترقی کرے ۔ صدر شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ انہیں ہانگ کانگ کے روشن مستقبل پر بھرپور اعتماد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!