پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب، توصیف خاور مہمان خصوصی تھے

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر ( Alkhobor ) میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتی افسران اور طلباء سمیت والدین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر میں یوم قائد کی تقریب کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور تھے۔

اس موقعہ پر سکول کے بچوں نے خوبصورت انداز میں قائداعظم محمد علی جناح کے افکار اور اقوال زریں پر مبنی ٹیبلوز پیش کیے جبکہ بچوں نے اپنی تقاریر میں قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور سکول کے پرنسپل اجمل جمیل اور دیگر کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم شخصیت تھے جنھوں نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ملک دیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملکر آگے بڑھیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!