زاہد لطیف سندھو کی جانب سے پاکستانی ہیومن ریسورس پروموٹرز کے اعزاز میں عشائیہ

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں نامور کاروباری شخصیت زاہد لطیف سندھو کی جانب سے پاکستانی ہیومن ریسورس پروموٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور سب سے زیادہ زر مبادلہ سعودی عرب سے پاکستان بھیجا جاتا ہے ۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں زاہد لطیف سندھو کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں ہیومن ریسورس اینڈ لیبر سروسز ایکسپو میں شریک پاکستانی پروموٹر شریک تھے جن کو مقامی گلوکاروں نے اپنی موسیقی کے ذریعے خوب محظوظ کیا۔

اس موقعہ پر زاہد لطیف سندھو،محمد اصغر قریشی اور فہیم اقبال سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر سعودی عرب واحد ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ 27 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور جس تیزی کے ساتھ سعودی عرب ترقی کر رہا ہے وہ ہمارے لئے بھی قابل فخر بات ہے۔

ہیومن ریسورس اینڈ لیبر سروسز جیسی ایکسپوز سے پاکستانی ورکرز کی تعداد کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!