ثقافتی آثار اور ورثہ چینی قوم کے جینز اور خون میں شامل ہے، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چھیو شی کے آٹھویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون منگل کے روز شائع کیا جا ئے گا ۔ مضمون کا عنوان ہے "ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت کو مضبوط بنایا جائے اور چین کی عمدہ روایتی ثقافت کو فروغ دیا جائے”۔ یہ شی جن پھنگ کے اگست 2013 سے ستمبر 2023 تک اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ثقافتی آثار اور ورثہ چینی قوم کے جینز اور خون میں شامل ہے ۔ یہ چین کی شان دار تہذیب کے ناقابل تجدید اور بے بدل وسائل ہیں۔ ثقافتی آثار کے تحفظ اور استعمال اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت کے معیار کو جامع طور پر بہتر بنانا ضروری ہے۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ثقافتی آثار کی تحقیق ، تشریح ، نمائش اور پھیلاؤ کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

ہمیں غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے حمایت اور سہارے کو مضبوط بنانا اور اقلیتی قومیتوں کی تاریخ اور ثقافت پر تحقیق کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ چینی قوم میں ہم نصیب معاشرے کے تصور کو مضبوط بنایا جائے. مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دنیا رنگین تہذیبوں پر مشتمل ہے۔

چینی تہذیب میں ہمیشہ مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی تفہیم اور احترام کی حمایت کی جاتی ہے۔ ہمیں دنیا کے مختلف علاقوں کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کی مضبوطی اور مشترکہ طور پر تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو فروغ دیتے ہوئےگلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنا ہوگا تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں گہری اور دیرپا ثقافتی طاقت فراہم کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!