"سندھ میں سیاحت کی ترقی کے مواقع تلاش کرنا” کے موضوع پر دبئی میں تقریب

0

منسٹر فار کلچر ٹورازم حکومت سندھ سید ذوا لفقار علی شاہ کی تقریب میں شرکت

سندھ کی سر زمین قدیم ثقافت، سندھی کلچراور انواع و اقسام کے نوادرات سے بھری پڑی ہے، وزیر کلچر ٹورازم حکومت سندھ

پاکستان بزنس کونسل دبئی اور قونصلیٹ جنرل آف دبئی کی طرف سے سندھی کلچر کو فروغ دینے کی یقین دہانی

دبئی (طاہر منیر طاہر) منسٹر فار کلچر ٹورازم حکومت سندھ سید ذوا لفقار علی شاہ کے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل دبئی نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک ڈنر تقریب کا انعقاد کیا۔

"سندھ میں سیاحت کی ترقی کے مواقع تلاش کرنا” کے موضوع پرہونے والی تقریب میں منسٹری آف کلچر سندھ کے افسران، قونصلیٹ جنرل آف دبئی کے قونصل جنرل علی زیب خان، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل داود اقبال، شبیر مرچنٹ، مصطفیٰ ہیمانی، محمد نفیس، خواجہ جہانزیب چیف ایگزیکٹو زیب ٹریولز، خالد ملک، جنت آفریدی، میاں منیر ہا نس، محمد ثقلین، مخدوم رئیس قریشی، ثمینہ ناصر اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پرمنسٹر فار کلچر ٹورازم حکومت سندھ سید ذوا لفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی سر زمین قدیم ثقافت، سندھی کلچراور انواع و اقسام کے نوادرات سے بھری پڑی ہے- یہاں ہر طرح کا ٹورازم دستیاب ہے۔

پوری دنیا سے بیشمار لوگ یہاں سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں تا ہم یہاں سندھی کلچر و ثقافت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، جس کے لیے ہمیں پاکستان بزنس کونسل دبئی اور قونصلیٹ جنرل آف دبئی کا تعاون درکار ہے۔

اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ھوئے چیئرمین پاکستان بزنس کونسل داود اقبال اور قونصلیٹ جنرل آف دبئی کے قونصل جنرل علی زیب خان نے اپنی طرف سے وزیر موصوف کو ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سندھی کلچر کو پروموٹ کرنے کے لئے مزید تعارفی سیمینارز اور تقا ریب کے انعقاد کا یقین دلایا۔

امارات میں کام کرنے والی ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنیوں نے بھی اس سلسلہ میں اپنی خدمات پیش کیں-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!