بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی منظوری سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی شائن شی صوبائی کمیٹی کی جانب سے مرتب کردہ کتاب "شی زونگ شیون کی تاریخ (1913-2002)” سینٹرل لٹریچر پبلشنگ ہاؤس نے شائع کی ہے اور اب سے یہ کتاب ملک بھر میں دستیاب ہے۔
یہ کتاب 4 جلدوں اور تقریباً 1.1 ملین الفاظ پر مشتمل ہے جو شی زونگ شیون کی زندگی کی کامیابیوں اور خیالات کو جامع طور پر بیان کرتی ہے ۔
اس کتاب کی اشاعت سے پارٹی کے ارکان اور کارکنوں کی اکثریت کو پارٹی کی تاریخ سیکھنے ، شی جن پھنگ کی قیادت میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں متحد ہونے ، اور چینی طرز کی جدیدکاری کے ذریعے ایک طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کے نشاۃ ثانیہ کے عظیم نصب العین کی تکمیل کے لئے جدوجہد کرنے میں مدد ملےگی۔