یورپی یونین نے چین میں نام نہاد "حد سے زیادہ صلاحیت ” اور”غیر منصفانہ مسابقت” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے، چینی وزارت تجارت

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت تجارت کی معمول کی پریس کانفرنس میں یورپی یونین کے چین کے خلاف متعدد تحفظ پسند اقدامات سے متعلق پوچھا گیا۔جمعرات کے روز وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے کہا کہ حال ہی میں یورپی یونین نے چین میں نام نہاد "حد سے زیادہ صلاحیت ” اور "غیر منصفانہ مسابقت” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چینی کاروباری اداروں اور مصنوعات پر گہری تحقیقات کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے مختلف تجارتی ذرائع کے استعمال سے امتیازی سلوک کیا گیا ہے، تحقیقاتی عمل میں سبسڈی کی تعریف کو مسخ کیا گیا ہے، قواعد اور طریقہ کار کا غلط استعمال کیا گیا ہے، جس سے چین۔یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تنازعات کا خطرہ بڑھا ہے اور یورپی تعاون کے حوالے سے کاروباری اداروں کا اعتماد شدید متاثر ہوا ہے۔

چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ چین اور یورپی یونین اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں جن کے درمیان تعاون کی اچھی بنیاد ہے، اور یہ کہ صحت مند مسابقت کے تحت تعاون کو بڑھانا اور جیت جیت نتائج کا حصول ایک صحیح طریقہ ہے۔

درحقیقت کچھ چینی آٹو کمپنیوں نے یورپ میں فیکٹریاں تعمیر کرنے کا انتخاب کیا ہے جو چین اور یورپ کے مابین تکمیلی فوائد اور باہمی فائدے اور جیت جیت کے نتائج کی واضح عکاسی ہے ، جو مقامی معیشت اور روزگار کو متحرک کرنے اور یورپی نئی توانائی کی گاڑی کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سازگار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!