بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کا "2024چائنا اے آئی گالا ” سیمینار بیجنگ میں منعقد ہوا۔ سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ نے اجلاس میں شرکت کی اور تقریر کی۔ سیمینار میں سی ایم جی اور شین زین شہر کے متعلقہ محکموں کے متعلقہ انچارج، ماہرین اور اسکالرز، کاروباری اداروں اور پروگرام ٹیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی نے مصنوعی ذہانت کے رجحان کی تیزی سے پیروی کی ہے اور آڈیو وژوئل فیلڈ میں اے آئی کی جدید ایپلی کیشنز کو فعال طور پر تلاش کیا ہے اور "چینی افسانہ”جیسے اے آئی کی بہت سے تخلیقی مصنوعات تیار کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی ایم جی "مصنوعی ذہانت پلس” سرگرمی جاری رکھے گا، مصنوعی ذہانت کے انتظام کے لیے میڈیا اقدامات کو فعال طور پر نافذ کرے گا، وسیع پیمانے پر عالمی میڈیا تعاون کو فروغ دے گا، اور ایک بہتر عالمی گھر کی تعمیر کے لیے اے آئی کا استعمال کرے گا۔
مصنوعی ذہانت پر مبنی پہلی قومی سطح کی سائنسی اور تکنیکی آڈیو ویژول سرگرمی کے طور پر، "2024 چائنا اے آئی گالا” 28 جون کو سی ایم جی کے دیگر پلیٹ فارمز پر نشر کیا گیا۔ اب تک 200 سے زائد میڈیا اس گالا کو رپورٹ کر چکے ہیں یا ری پوسٹ کر چکے ہیں۔ ویڈیو کو 150 ملین سے زیادہ بار چلایا جا چکا ہے، اور اسے اندرون و بیرون ملک پرجوش ردعمل ملا ہے۔