لندن (تارکین وطن نیوز) معروف سیاسی و سماجی شخصیت قیصر عباس گوندل کو ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز برطانیہ کا سرپرست اعلیٰ مقرر ہونے پر یوکے اور دنیا کے دیگر ممالک کی معروف شخصیات کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مبارکباد دینے والوں میں ساجد محمود ساہی، نوید ساہی، نوید اکبر، نعیم باگھہ،میاں طلحہ ایڈووکیٹ، فیصل گوندل، شیخ رضوان انجم، سیدہ طاہرہ نقوی، شازیہ چوہدری، غیور نقوی،حسنات رانجھا، میاں محمود، نصر گوندل، ملک عدنان، فرناز ابراہیمی، احمد علی سید، سیہل سلامت، بلال مانگٹ، جمشید گجر ، نفیس عرفان، راجہ اظہو کیانی، بیرسٹر افضل قریشی، بیرسٹر جہانزیب سرور اور دیگر شامل ہیں۔
ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز ایک عالمی تنظیم ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل، ان کی اخلاقی و قانونی مدد کرنا اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے۔
اس موقع پر تنظیم کے مرکزی سرپرست اعلیٰ ساجد تارڑ اور صدر مہران تارڑ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’’قیصر عباس گوندل کا اس تنظیم سے منسلک ہونا ہمارے لئے باعث فخر اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری تنظیم کو عالمی پزیرائی مل رہی ہے۔ قیصر گوندل برطانیہ اور پاکستان میں ایک معروف چہرہ ہیں اور ہم مل کر اوورسیز کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بہتری کے لئے اپنا کردار کریں گے۔‘‘
قیصر عباس گوندل نے اس موقع پر کہا کہ ’’میں مبارکباد دینے والے تمام دوستوں اور ہوپ کے تمام ممبران کا مشکور ہوں۔ میں اس تنظیم اور اس کے ممبران کی بہتری کے لئے اپنی کوشش کروں گا اور اوورسیز کی آواز کو موثر بنائیں گے۔‘‘
قیصر عباس گوندل برطانوی کونسلر، تھرک کونسل کے شیڈو کیبنٹ ممبر فار کمیونٹی پارٹنرشپس اور برٹش پاکستانیز مئیرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔
ماضی میں انہوں نے ڈیم ریزنگ فنڈ کے پروگرام کا انعقاد، پانی کے پلانٹس سمیت متعدد عوامی فلاحی منصوبوں کو مکمل کیا ہے اور وہ کئی مرتبہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔
ان کو سیاسی و سماجی خدمات کے اعتراف میں مختلف اداروں و تنظیموں کی طرف سے متعدد ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔