چین کا آبنائے تائیوان سے امریکی اور کینیڈین جنگی جہازوں کے گزرنے پر سخت ردعمل  

0

تائیوان کا معاملہ جہاز رانی کی آزادی کا مسئلہ نہیں، وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے آبنائے تائیوان سے امریکی تباہ کن بحری جہاز ہگنز اور کینیڈا فریگیٹ وینکوور کے گزرنے اور کھلے عام اس کی تشہر کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے اور تائیوان کا معاملہ جہاز رانی کی آزادی کا مسئلہ نہیں بلکہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے۔

چین جہاز رانی کی آزادی کے نام پر کسی بھی ملک کی جانب سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے  میں ڈالنے کی اشتعال انگیزی کی  سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!