بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں گریناڈا کے وزیر اعظم ڈیکون مچل سے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، باہمی باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔
چین گریناڈا کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے کی آزادانہ طور پر تلاش کرے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور انسداد آفات کی صلاحیت کو بہتر بنائے۔ چین موسمیاتی تبدیلیوں پر چھوٹے جزیروں کے ممالک کے خدشات اور مطالبات کو اہمیت دینےکے معاملے میں بین الاقوامی برادری کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ کیریبین ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دی ہے اور چین اس خطے کے ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے اور دونوں فریقوں کے درمیان جامع تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔
مچل نے کہا کہ گریناڈا ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور چین کی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ چین گلوبل ساؤتھ کے رہنما کے طور پر بین الاقوامی معاملات میں اہم سے اہم تر کردار ادا کر رہا ہے۔ گریناڈا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل اور سولائزیشن انیشیٹو کو ثابت قدمی کےساتھ نافذ کرنے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔