چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے، چینی صدر

0

چین ہمیشہ کی طرح لبنان کی سالمیت کے تحفظ کے لئے اس کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے جوزف عون کو جمہوریہ لبنان کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ منگل کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کا عمدہ رجحان برقرار ہے۔

باہمی سیاسی اعتماد اور عوام کے درمیان دوستی مضبوط ہوئی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین لبنان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین لبنان تعلقات کی مزید ترقی اور تمام شعبوں میں باہمی مفادات کے تعاون کو فروغ دینے کے لئے صدر جوزف عون کے ساتھ مل کر کام کرنےکو تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

چین ہمیشہ کی طرح لبنان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے اس کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور لبنان کی معاشی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کی بہتری کے لئے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!