سیاسی عدم استحکام نے پاکستانی سوسائٹی کو خطرناک حد تک تقسیم کر دیا ہے

0

اس عدم استحکام کو صرف اور صرف نئے الیکشن کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے

اوورسیز پاکستانیوں کی اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ،الیکشن کمشنر اور سیاسی قیادت سے فوری نئے الیکشن کروانے کی اپیل

برسلز(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے بڑھتے ہوئے معاشی عدم استحکام کو روکنے کیلئے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام سے نکالنا بہت ضروری ہے جس کا واحد حل صاف ستھرے نئے الیکشن ہیں،اوورسیز پاکستانیوں نے اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ،الیکشن کمشنر اور سیاسی قیادت سے فوری نئے الیکشن کروانے کی اپیل کر دی۔

سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی معیشت شدید خطرے میں ہے اور موجودہ حکومت جس بنیاد پہ دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جا رہی ہے یہ اس سے بھی زیادہ خطرے کی بات ہے کیونکہ یہ ایک کمزور حکومت ہے،کمزور حکومت کبھی بھی اپنے ملک کیلئے اچھے مذاکرات نہیں کر سکتی اور اچھی ڈیل نہیں لا سکتی۔

پاکستان میں جو حالیہ سیاسی عدم استحکام آیا ہے اس نے ملک میں معیشت کا جو پہیہ چلنے لگا تھا اسے روک دیا ہے ،یہ ریورس کی طرف جا رہا ہے، یہ عدم استحکام پاکستان کیلئے خطرناک ہوتا جا رہا ہے جسے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ نئے الیکشن کی طرف جایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!