خوسے انتونیو پاکستان میں سپین کے نئے سفیر نامزد،میڈرڈ میں پاکستانی کمیونٹی وفد کی نامزد سفیر سے ملاقات

0

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل)ہسپانوی حکومت نے پاکستان میں ہسپانوی سفارتخانے کے لئے نئے سفیر خوسے انتونیو کو نامزد کیاہے۔ ذرائع کے مطابق خوسے انتونیو جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان روانہ ہوں گے۔

میڈرڈ میں پیدا ہونے والے خوسے انتونیو1990 سے سفارتکاری کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ خوسے ابتونیونیو یارک میں اقوام متحدہ کے مشنز، یونیسکو کے ہیون رائٹس آفس میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ وہ بگوتا، کولمبیا، اور دہلی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حافظ عبدالرزاق صادق ،محمد اقبال چوہدری ،امانت حسین مہر پر مشتمل وفد نے گزشتہ نامزد سفیر سے دارلحکومت میڈرڈ میں ملاقات کی۔

سوشلسٹ پارٹی کے ممبراورسماجی رہنما اقبال چوہدری نے ڈیلی پاکستان سے گفتگو میں اپنی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ اس اہم ملاقات پاکستانی کمیونٹی کو سپین ایمبیسی میں درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیاگیاہے۔ جن میں فیملی ریگروپاسیون کے کیسزمیں تاخیر، نیشنلٹی رکھنے والے پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور کاغذات کی تصدیق جیسے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!