دی ہیگ(تارکین وطن نیوز ) ہالینڈ میں سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے دو روزہ تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔
نمائش میں نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔
شرکا نے نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
تقریب کا مقصد یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے کشمیری عوام کی جاری جدوجہد آزادی کو اجاگر کرنا اور ان کے خلاف بھارتی ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔