مسلمان ہمیشہ اپنے آپ کو پا ک رکھیں،پیر محی الدین کاظمی کا خطبہ جمعہ سے خطاب

ویانا (اکرم باجوہ) ممتاز روحانی علمی پیشوا نقیب الاشراف ابوزین پیر سید محی الدین محبوب حنفی قادری کاظمی ماتریدی سجادہ نشین خانقاہ محبوب آباد شریف حویلیاں پاکستان سے خصوصی طور آسٹریا کے دورے پر ہیں ۔

پیر محی الدین کاظمی نے ویانا کے وزٹ کے دوران باوا سید غضنفر علی شاہ 15 ڈسٹرکٹ کےسنٹر میں نمازِ جمعہ پڑھایا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نماز جمعہ سے قبل پیر محی الدین کاظمی نے اپنے خطاب میں معجزات پر بیان فرمایا اور مذید خطاب میں کہا کہ آپ اپنے آپ کو ہمیشہ پاک رکھیں اور کم از کم اتنا تو پاک رکھیں جتنا آپ پیدائش کے وقت پاک تھے اور ہم سب کے مالک نے ہم کو پاک پیدا کیا ۔

چاہے کسی امیر یا کسی غریب کے ہاں پیدا کیا اور پھر ہمیں سوچنا ہوگا کہ جس مالک نے ہمیں پاک پیدا کیا ۔ناپاک حالت میں ہماری موت واقع ہوگئی تو ہم کس منہ سے اپنے اللہ کا سامنا کریں گے اور یہ امانت کی ماند ہے ہم کو اللہ نے پاک پیدا کیا اور ہم ناپاک واپس لوٹ کر جائیں ۔

نماز جمعہ کے بعد پیر محی الدین کاظمی نے اجتماعی دعا میں امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی طور پر پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔آخر میں معروف نعت خواں غلام مصطفیٰ نعیمی حاضرین شرکاء کے ساتھ مل کر درودو سلام پیش کیا۔

Comments (0)
Add Comment