یونانی دارالحکومت ایتھنز میں جشن عید میلاد النبیؐ کے سالانہ جلوس کا اہتمام، سینکڑوں عاشقان رسولؐ کی شرکت

ایتھنز (رپورٹ:انصر اقبال بسراء) یونانی دارالحکومت ایتھنز میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سالانہ جلوس کا اہتمام کیا گیا، جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی ۔

جلوس ایتھنز کے مرکز پلاتیہ کوجیا سے برآمد ہوا ،جلوس میں شامل افراد نے سبز جھنڈے اور بینزز اٹھا رکھے تھے جن پر نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت کے نعرے درج تھے ۔

جلوس میں نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کی صدائیں گونجتی رہیں ،جلوس میں یونان بھر کی تمام مذہبی جماعتوں کی نمائندگی ہوئی اور اس کے علاوہ یونان میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات سمیت صحافی برادری نے شرکت کی ۔

جلوس ایتھنز کی مرکزی شاہراہوں سے گزرتا ہوا مقررہ جگہ پر پہنچا جہاں پہنچ کر ثناء خوانوں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے ،جلوس کے شرکاء کے لیے کھانے اور دوسری مختلف اشیاء کے فری اسٹالز لگائے گئے تھے ۔

جلوس کے اختتام پر مختلف مذہبی تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے چوہدری شبیر احمد دھامہ،ارسلان خرم چیمہ ،سید رضوان شاہ، علامہ یاسین قادری،سید محمد جمیل شاہ، محمد رضوان، چوہدری عتیق الرحمن، حافظ شاہد غفار نے جلوس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جشن عید میلاد النبیؐسالانہ جلوس کا اہتمامعاشقان رسولؐیونانی دارالحکومت ایتھنز
Comments (0)
Add Comment