چوہدری شفقت علی آئندہ دو سال کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے متفقہ صدر منتخب

سٹاک ہوم (انصر اقبال بسراء)منہاج کلچرل سنٹر فتیا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مجلس شورہ کا اجلاس ہوا جس میں آنے والے دو سال کے لیے نئے صدر کا انتخاب کیا گیا۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور احمد باری تعالی نعت رسول مقبولؐسے ہواسابق تنظیم کے صدر ڈاکٹر ذیشان عتیب اور جنرل سیکرٹری میاں یاسین اعجاز نے اپنی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور نو منتخب صدر چوہدر ی شفقت علی کو ذمہ داریاں سنبھال پر مبارکباد دی اور نیک خوہشات کا اظہار کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کے ہم امید کرتے چوہدری شفقت اس مشن ، دین حق کی تحریک کو ہم سے بہتر انداز میں لیکر چلیں گے، مالمو سے صدر منہاج یورپین کونسل زون ون صدد محمود شاہ الاہزری اور جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشل سویڈن شیخ بابر شفیع نے خصوصی شرکت کی اور تنظیمی ، تربیتی گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ہم جس تحریک سے وابستہ ہے اس کا تقاضا ہے کے ہمارااخلاق، کردار، لین دین، دوسرے لوگوں سے امتیازی ہونا چاہیے۔

ہمیں یہاں جو ہمارے مجبور تنگ دست بھائی بہن ہیں ان کے مسائل ترجیحاً حل کرنے چاہئیں اور بچوں کے لیے تعلیمی نظام کو بہتر اور موثر بنانا چاہیے تاکہ ہم اپنی آنے وا لی نسلوں کا ایمان محفوظ بنا سکے جو یورپ کی ان رنگینیوں میں گم ہوتے ہوئے اپنے دین سے بیزار ہوتے جارہے ہیں ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نو منتخب صدر چوہدری شفقت علی کا کہنا تھاجس طرح پہلے بھی منہاج القرآن مذہبی سماجی ویلفیئر اور عوام کی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھی انشااللّہ آگے بھی اسی انداز میں اپنے لوگوں کی خدمت کرے گی۔

میں سب ارکان مجلس شورہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ عزت بخشی، میں کوشش کروں گا جو اعتماد آپ نے کیا ہے میں اُسے قائم رکھوں اور آپ کی امیدوں پر پورا اتروں۔

اجلاس کے آخر میں امت مسلمہ دین حق کی سربلندی اور پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment