صدرپی ایم ایل این آسٹریا چوہدری علی شرافت کی جانب سےالحاج خواجہ محمد نسیم کی69ویں سالگرہ پرڈنرکااہتمام

ویانا(اکرم باجوہ)پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت کی جانب سے منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر ویانا کے 10 ڈسٹرکٹ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کا اہتمام کیا۔

ڈنر میں پی ایف اے کے چیئر مین حاجی چوہدری قمر حسین ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے پیٹرن چیف الحاج شیخ وحید احمد ،نائب پیٹرن چیف حاجی غلام اظہر اور اکرم باجوہ نے شرکت کی ۔

خواجہ محمد نسیم کو میزبان سمیت حاضرین شرکاء نے فرداً فرداً 69 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈنر کے ا ختتام پر خواجہ محمد نسیم نے میزبان چوہدری علی شرافت کا انکے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکا بہت شکریہ کہ آپ نے میرے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا اور میری خوشیوں میں شامل ہوئے اور مجھے عزت بخشی، میں حاضرین شرکاء کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment