عمران خان کابنایا گیاخودساختہ بیانیہ آج مٹی میں مل گیا،چوہدری علی شرافت

ویانا(اکرم باجوہ)پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بری ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے پیٹرن چیف الحاج شیخ وحید احمد اور نائب پیٹرن چیف حاجی غلام اظہر سے ویانا 10 ڈسٹرکٹ کے مقامی ریسٹورنٹ میں خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں مریم نواز شریف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عدالت سے باعزت بری ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور مسلم لیگ ن آسٹریا کے تینوں رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو بری ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

چوہدری علی شرافت نے کہا کہ ہمیشہ حق سچ کی فتح ہوتی ہے اور عمران خان نے خود ساختہ سازش کرکے جو بیانیہ بنایا تھا آج وہ بیانیہ مٹی میں مل گیا اور عمران خان کی آہستہ آہستہ اصلیت قوم کے سامنے آنا شروع ہو گئی ہے ۔عمران خان وزیراعظم پاکستان ہوکر پاکستان کی سالمیت سے کھیلتا رہا جو وزیر اعظم پاکستان کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ جو لوگ عمران خان کی جھوٹی سیاست کے پیچھے لگے تھے وہ سوچیں عمران خان پاکستان کے کسی ادارے کو نہیں چھوڑ رہا، سب کو دھمکیاں لگاتا ہے اور عمران خان نے نواز شریف کا نام لے لے کرجھوٹی سیاست کی، اس کا پول اپنی زبانی ویڈیو میں پاکستان کے خلاف باتیں ہیں جو منظر عام پر آچکی ہیں۔

انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپسی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسحاق ڈار کی واپسی سے پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو گی اور میاں نواز شریف بھی اسی طرح سرخرو ہو ں گےاور جلد پاکستان واپس آئیں گے اور پاکستان ایک مرتبہ پھر انشاء اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

Comments (0)
Add Comment