برلن(رپورٹ:مطیع اللہ)جرمنی کے دارالحکومت برلن کی پاکستانی اوورسیزکمیونٹی نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد سامان پہنچادیا ۔
برلن کے مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے اپنی مدد آپ کے تحت بیس ہزار یورو سے زائد رقم رائے خدا میں خرچ کرتے ہوئے پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں جس میں فاضل پور اورراجن پور کے متاثرین کے گھر بنانے کے لیے کیش رقم اور ماہانہ راشن تقسیم کیا گیا، راشن گھریلو اشیاء سمیت کپڑے بھی دیئے گئے ۔
برلن سماجی شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے سابق صدر چوہدری رشیداحمد، پاکستان جرمن پریس کلب کے چیئرمین چوہدری ظہور احمد، معروف بزنس مین و سماجی شخصیت چوہدری اسلم بلال، چوہدری طارق، چوہدری خالد چوہدری نبیل، احسان، زمان اور بیگ سمیت دیگر نے برلن کمیونٹی کی جانب سے مالی تعاون جمع کرکے 25 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم بھجواکر ضلع گجرات میں سامان خریدا گیا اور پیکنگ کرکے متاثرین میں خدمت خلق کےجذبے کے ساتھ تقسیم کیا گیا ۔
فاضل پور را جن پور کے تین سو سے زائدسیلاب متاثرین خاندانوں میں امدادی اشیاءتقسیم کی گئیں،اس موقع پر برلن کمیونٹی کی جانب سیلاب سے متاثرہ بےگھر افراد کو گھر بنانے کے لیے نقد رقم بھی فراہم کی گئی ۔
پاکستانی کمیونٹی برلن کی جانب سے اگلا امدادی سامان جلد روانہ کیا جا ئے گا جب تک سیلاب متاثرہ کی بحالی کے اسباب نہیں بنتے۔