ویانا:معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اکرم عرف تھانیدارکی نمازِ جنازہ ادا،پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

چوہدری محمد اکرم 30 ستمبر کومقامی ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے

نمازجنازہ کے بعد مرحوم کی میت ان کے آبائی شہر ساہیوال پاکستان روانہ کردی گئی

ویانا (اکرم باجوہ) چوہدری محمد اکرم عرف تھانیدار کا نمازِ جنازہ ادا کردیا گیا نمازِ جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور میت ساہیوال پاکستان روانہ کردی گئی ۔

معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اکرم عرف تھانیدار 21 ڈسٹرکٹ ویانا میں عرصہ دراز سے مقیم تھے۔ گزشتہ دنوں 30 ستمبر بروز جمعہ کی شام ویانا کے مقامی ہسپتال AKH میں زیر علاج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

چوہدری محمد اکرم مرحوم کا نمازِ جنازہ 4 اکتوبر بروز منگل کی سپہر مسجد اقصیٰ 23 ڈسٹرکٹ ویانا میں ادا کردیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کا نمازِ جنازہ معروف عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے پڑھایا ۔

علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے اجتماعی دعا میں مرحوم کی مغفرت اور مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعائیں کیں ۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت انکے آبائی شہر ساہیوال پاکستان روانہ کردی گئی ۔یاد رہے کہ چوہدری محمد اکرم مرحوم نے پسماندگان میں پاکستان ساہیوال میں ایک بیوہ اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔

عرصہ دراز سے خدمت خلق کرنے والی المدینہ تدفین کمیٹی ویانا کے وہ ممبر تھے، چوہدری محمد اکرم مرحوم کی میت کے پاکستان بھیجنے سمیت تمام انتظامات المدینہ تدفین کمیٹی نے سرانجام دیئے ۔مرحوم کو ساہیوال پاکستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا ۔

Comments (0)
Add Comment