حاجی محمد ارشد باجوہ کوممبر ایڈوائزری کونسل آف اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی ذمہ داری سنبھالنے پر حاجی فاروق چوہدری کی مبارکباد

ویانا(اکرم باجوہ)امارات دوبئی اور یورپ کی معروف سماجی شخصیت حاجی فاروق چوہدری نے اپنے ایک بیان میں معروف سیاسی و سماجی اور سیاسی شخصیت حاجی محمد ارشد باجوہ آف ویانا صدر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن آسٹریا کو ممبر ایڈوائزری کونسل آف اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی آسٹریا اور ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے ممبران اور ساتھیوں کو بھی اس اعزاز پر بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ محمد ارشد باجوہ کو اورسیز پاکستانی کمیشن کے ساتھ مل کر تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں کامیابی دیں اور وہ ان کا پاکستان کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کریں ۔

محمد ارشد باجوہ کا پاکستانی کمیونٹی میں فعال کردار اور خدمت کا جذبہ نئی ذمہ داریوں میں انہیں کامیابی سے ہمکنار کرے گا اور میری تمام نیک تمنائیں حاجی محمد ارشد باجوہ کے ساتھ ہیں ۔

OPC panjab
Comments (0)
Add Comment