ویانا:چوہدری محمد اکرم مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دوست احباب کی جانب سے قرآن خوانی اوردعائیہ تقریب کا انعقاد

تقریب کا انعقاد مسجدالمدینہ 21 ڈسٹرکٹ ویانا میں کیا گیا،پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی

قرآن خوانی اوراجتماعی فاتحہ خوانی وفات پا جانے والے شخص کو فائدہ پہنچاتی ہیں،علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ

خطیب مسجدالمدینہ شبیراحمد نے ختم شریف پڑھا اور مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی

ویانا (اکرم باجوہ) چوہدری محمد اکرم مرحوم جو گزشتہ دنوں ویانا میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے ۔مرحوم کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت منٹگمری ساہیوال پاکستان روانہ کردی گئی تھی اور مرحوم کو منٹگمری آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا تھا ۔

ویانا میں چوہدری محمد اکرم مرحوم کے دوست احباب نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد مسجد المدینہ 21 ڈسٹرکٹ ویانا میں کیا گیا ،جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

قرآن خوانی کے بعد مسجد المدینہ کے سربراہ علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے موت اور زندگی پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے جو بچھڑے ہوئے دوستوں کو ملاتی ہے دنیا سے ہر ایک نے منتقل ہونا ہے مگر وقت مقرر ہے وقت کا صرف اللہ پاک کو پتہ ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ جو آدمی وفات پا جاتا ہے تو اسکے عمال اسکے ساتھ جاتے ہیں اور اس طرح کی قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی اسکو فائدہ پہنچاتی ہیں ۔

علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کے خطاب کے بعد مسجد المدینہ کے خطیب شبیر احمد نے ختم شریف پڑھا اور مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی،ان کے لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعائیں کیں اور امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔

آخر میں حاضرین شرکاء کو طعام پیش کیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment