حکومت پنجاب کی جانب سے آسٹریا کے نئے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری

ویانا(اکرم باجوہ)حکومت پنجاب اوورسیز پاکستان کمیشن،او پی سی ایکٹ 2021 کے سیکشن 5 کے تحت اوورسیز پاکستانیز کمیشن،پنجاب برائے آسٹریا کی مشاورتی کونسل اور ممبران ایڈوائزری کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ریاض بلوچ کو کوآرڈینیٹر سے ہٹا کر میڈیا ایڈوائزر بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اوورسیز کمیشن کی طرف سے آسٹریا میں ممبران ایڈوائزر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے محمد ارشد باجوہ ممبر ایڈوائزری کمیشن اور ریاض بلوچ کو کوآرڈینیٹر سے ہٹا کر میڈیا ایڈوائزر بنا دیا گیا ہے ۔

جبکہ میاں خلیل احمد،چوہدری حفیظ،عرفان شاہد،غلام مصطفیٰ اور نوید احمد کو آسٹریا میں ایڈوائزری ممبران میں شامل کیا گیا ہے جس کا حکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

OPC panjab PTI Austria
Comments (0)
Add Comment