حاجی فاروق چوہدری کی اوورسیز پاکستانی کمیشن برائے مشاورتی کونسل اور ایڈوائزری ممبران آسٹریا کو مبارکباد

ویانا (اکرم باجوہ) متحدہ عرب امارات اور یورپ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی فاروق چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانی کمیشن برائے مشاورتی کونسل اور ایڈوائزری ممبر آسٹریا نامزد ہونے پر حفیظ چوہدری،محمد ارشد باجوہ،میاں خلیل احمد،غلام مصطفےٰ صاحبان کو ممبر ایڈوائزری کونسل آف اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی ذمہ داری سنبھالنے اور ریاض بلوچ کو میڈیا ایڈوائزر اور شاہد عرفان کو کوآرڈینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب فعال اور مخلص اوورسیز پاکستانی اس اعزاز کے حقیقی مستحق ہیں ۔

اللہ تعالیٰ ان سب دوستوں کو کامیابیوں سے ہمکنار کریں اور یہ اورسیز کمیشن کے ساتھ مل کرہم تارکینِ وطن کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

Comments (0)
Add Comment