آسٹرین کمیونٹی کی اوورسیز پاکستانی کمیشن برائے مشاورتی کونسل اور ایڈوائزری ممبران آسٹریا کو مبارکباد

ویانا(اکرم باجوہ)پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد دیار غیر میں مقیم ہے جو کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں،ان پاکستانیوں کے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں اور مضطرب رہتے ہیں،لیکن جو حقوق اورعزت ان کو دینی چاہئے اس سے یہ تاحال محرومی کا شکار ہیں۔

بہت سی حکومتوں نے تفل تسلیاں دے کر پردیس میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو صرف امیدوں کے ساتھ باندھے رکھا۔آخر کار ایک سابق حکومت پاکستان تحریک انصاف نے ان کو شناخت دینے کا فیصلہ کیا،بلکہ اس کے لئے بھرپور قدم بھی اٹھائے جس میں ووٹ کے حق کے ساتھ ساتھ مختلف تنظامی عہدوں کو بھی فعال کیا۔

اس سلسلہ میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کی پریشانیوں کے ازالے کے لئے ون ونڈو کا آغاز کیا اور ہرصوبے میں اوورسیز پاکستانی کمیشن بنائے گئے،جس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

عمران خان کے اس ویژن کو موجودہ پنجاب حکومت نے خاص توجہ دی ہے اور مخدوم سید طارق محمود الحسن کوOPCاوورسیز پاکستان کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا اور یورپ بھر میں اوورسیزایڈوائزری کونسل کا آغاز کیا جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا تدارک کروانا ہے۔

آسٹریا میں بھی اس تنظیم کا انتخاب ہوا ہے،جس میں کوارڈینیٹر شاہد عرفان،ایڈوائزری کونسل ممبران میاں خلیل احمد،غلام مصطفیٰ،ارشد باجوہ،نعیم، حفیظ چوہدری،میڈیا ایڈوائزر ریاض بلوچ شامل ہیں۔آسٹرین کمیونٹی نے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment