العصراسلامک سنٹر ویانا میں جشنِ عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے سالانہ ذکر نعت محفل کا اہتمام

محفل میں علامہ عابد حسین رضوی کی بطور مہمان خصوصی شرکت،سیرت النبیؐ پر بیان فرمایا

ویانا (اکرم باجوہ) العصر اسلامک سنٹر ویانا میں جشنِ عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے سالانہ ذکر نعت محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ عابد حسین رضوی نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سیرت النبیؐ پر بیان فرمایا ۔

ذکر نعت محفل کا آغاز مہدی کی پرسوز آواز سے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت کے پھول حضورِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو پیش کیے،ان میں قیص علی،چاچا حمید،مظہر عباس جعفری اور عمیر عباس شامل تھے ۔

علامہ عابد حسین رضوی نے اپنے خطاب سے قبل حاضرین شرکاء کو جشنِ میلاد النبیؐ کی مبارکباد پیش کی اور سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بیان کرتے ہوئے کہا اللہ پاک کا احسان ہے مومنین پر جن کو اللہ پاک نے اپنا محبوب عطا کیا اور جس کی فضیلتیں قرآن بیان کرے۔

جب تک مصطفیٰ نہیں آئے تھے سب گمراہ تھے۔اللہ پاک فرماتے ہیں جو میں کہتا ہوں وہ میرا محبوب کہتا ہے ۔جب حضور کی ولادت ہوئی پوری کائنات میں نور نظر آتا تھا ۔جو درخت خشک ہو چکے تھے وہ سرسبز ہوگئے اور ہر طرف ہریالی اور خوشبو ہی خوشبو ہوگی ۔

انہوں نے بڑی تفصیل سے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلتیں بیان کیں۔علامہ عابد حسین رضوی نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں العصر اسلامک سنٹر کی انتظامیہ اور حاضرین شرکاء کی سلامتی اور امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔

تقریب کے آخر میں علامہ عابد حسین رضوی نے العصر اسلامک سنٹر کی انتظامیہ اور حاضرین شرکاء کے ساتھ مل کر میلاد کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک باد پیش کی ۔

Asr Islamic Center Vienna
Comments (0)
Add Comment